• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162387

    عنوان: کیا سنت یا نفل نماز کی قضا ہوتی ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! کسی بھی نماز کی سنتیں یا نفل کی قضا ہوتی ہے ؟ اور نفل کی کتنی رکعات ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا نفل کی جماعت ہوتی ہے؟ جیسے صلاة التسبیح وغیرہ۔

    جواب نمبر: 162387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1076-962/D=10/1439

    (۱) نفل یا سنت کی قضا نہیں ہوتی، ہاں اگر نفل یا سنت کی نیت باندھ کر پھر بیچ میں نماز توڑدیا تو اس کی قضا کرنی ہوگی۔

    فجر کی فرض نماز قضا ہوگئی تو زوال سے پہلے پہلے ادا کرنے کی صورت میں سنت کی قضا بھی کریں گے زوال کے بعد صرف فرض پڑھیں گے سنت کی قضا نہیں ہے۔

    (۲) دن میں چار رکعت سے زیادہ ایک سلام سے پڑھنا اور رات میں آٹھ رکعت سے زیادہ پڑھنا مکروہ ہے وتکرہ الزیادة علی أربع فی نفل النہار وعلی ثمان لیلاً بتسلیمة (الدر مع الرد: ج۲ص۴۵۵)

    (۳) مشروع نہیں، تداعی کے ساتھ مکروہ ہے۔ قال في الدر: والجماعة․․․ في وتر وغیرہ أي غیر رمضان وتطوع علی سبیل التداعي مکروہة (الدر مع الرد: ج۲ص۲۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند