• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35846

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: حضرت میں نے ایک خواب دیکھا جسکی تعبیر مجھے جاننی ہے ...میرا نام محبوب خان ہے....۲۰۰۳ میں میری شادی ہوئی تھی اور ۲۰۰۶ میں میری بیوی کا انتقال ہو گیا ....کچھ دن پہلے میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی پہلی بیوی کے ساتھ ہوں یعنی اس کے جسم کے اپر کا حصّہ ننگا ہے اور ہم دونو ایک پیار محبت سے لپٹے ہوئے ہیں۔ ہم دونوں ہی خوش ہیں.....بس اتنا ہی دیکھا اور میری آنکھ کھل گی...آپکے جواب کا انتظار رہیگا۔

    جواب نمبر: 35846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 106=46-1/1433 اس خواب میں ایسی کوئی برائی نہیں ہے لیکن ایسے خوابوں کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہے۔ موت کا دھیان رکھنا ضروری ہے، اور اعمال صالحہ کے ذریعہ اس کی تیاری کرنی چاہیے، یہ امور زیادہ لائق توجہ ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند