• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63144

    عنوان: میں نے خواب میں اپنے والدین کو دیکھا کہ ماں بیمار تھیں اور والد صاحب ماشااللہ صحت مند تھے

    سوال: میں نے خواب میں اپنے والدین کو دیکھا کہ ماں بیمار تھیں اور والد صاحب ماشااللہ صحت مند تھے ،... ماں کو غصہ کیا اور کچھ سامان تھا اس کو اگ لگانے لگا ۔ میں نے اس کو تسلی دء اور راضی کیا ۔پھر دونوں نے مجھے اپنے ساتھ سینے سے لگایا اور ماں نے بولا کہ اپ تم بہت ہوشیار ہوگئے ہو گے ، ابھی ہمیں ان کی{باقء بھاییوں اور بھنوں کء}۔فکر نھیں ہے ۔براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 63144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 277-266/N=3/1437-U اللہ تعالیٰ آپ کو مزید سمجھ داری عنایت فرمائیں، ہرمسلمان کو چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کے ساتھ اکرام کا معاملہ کرنا چاہیے اور جب والدین بوڑھے اور عمر دراز ہوجائیں تو بڑے بیٹے کو گھریلو ذمہ داریاں بھی سمجھنی چاہیے، نیز والدین کی آرام وراحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند