• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151874

    عنوان: کولڈرنک کمپنی جیسے پیپسی ، کوکا کولا، وغیرہ میں ملازمت کرنا كیسا ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کولڈرنک کمپنی جیسے پیپسی ، کوکا کولا، وغیرہ میں ملازمت کرنا حلال ہے یا حرام؟ کیوں کہ ہماری مسجد میں ایک مسجد کے امام اور ایک ڈاکٹر جماعت میں آئے تھے ، انہوں نے کہا کہ کولڈ ڈرنک میں حرام جانور کی بہت زیادہ چربی ملائی جاتی ہے۔ تو کیا میں اس طرح کمپنی میں کام کرسکتاہوں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا میں کولڈرنگ پی سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 151874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 48-70/L=2/1440

    ان مشروبات میں حرام اشیاء کے ملائے جانے کا تحقیق شرعی سے ثبوت نہیں ہے اس لئے ان کے پینے اور اس کمپنی میں ملازمت کی گنجائش ہے تاہم اگر کوئی شبہ کے موقع پر احتیاط سے کام لے تو یہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند