• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154817

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں سورة بروج پڑھ رہاہوں

    سوال: میں کچھ خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں، میں سعودی میں تھا ،بہت زیادہ پریشان تھا اوراس وقت میرے گھرکی حالت بھی بہت زیادہ خراب تھی، میری بیوی کی حالت بہت زیادہ خراب تھی میں گھرآنا.چاہتا تھا، لیکن میرا کفیل مجھے نہیں آنے دے رہا تھا، اس وقت میں نے یہ خواب دیکھا تھا؛ 1 )میں نے دیکھا کہ میں سورة بروج پڑھ رہاہوں لوگ فردًا فردًا نماز پڑھ رہے ہیں اور میں بھی نماز کی حالت میں سورة بروج پڑھ رہاہوں اور کچھ لوگ قطار لگا کے نماز پڑھ رہے ہیں اورجہاں پر نماز پڑھ رہے ہیں،وہ کوئی پکی سڑک ہے ۔ 2 . ایک بار دیکھا کہ سورة ملک پڑھ رہاہوں 3ایک باردیکھا سورةیٰس پڑھ رہاہوں 4 اور ایک باردیکھا کہ سورة لقمان کا آخری رکوع پڑھ رہاہوں پہلا خواب نماز کی حالت تھی بقیہ نماز کی حالت نہیں تھی اور 5 . مفتی صاحب میراایک دوست ہے دیو بند سے فارغ ہے اور بہت مالدار بھی ہے وہ قطر میں دعوت و تبلیغ کا کام کرتا ہے وہ اکثر میرے خواب میں آتا ہے اور اچھی حالت میں آتا ہے جبکہ میں اس کے بارے میں کبھی کچھ سوچتا نہیں ہوں اور ایک بہت عجیب وغریب خواب دیکھا، میں اپنی ماں سے جماع کررہا ہوں چارپائی پر، اورچارپائی کی بائیں طرف میری بہن سرھانے کی طرف چارپائی کی پاٹی پکڑ کر بیٹھی ہے اور کچھ باتیں کررہی لیکن میں اس کی باتوں دھیان نہیں دے رہاہوں، 6 اور ایک بار دیکھاکہ میں جلیبی کھا رہا ہوں اور بہت ساری جلیبیاں تازی تازی چھن رکھی ہوئی ہے ۔ مفتی صاحب 11سال ہوگئے میری شادی کواپنی بیوی کی بیماری کولیکر میں بہت پریشان ہوں میں اللہ سے روروکر بہت دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں اللہ تعالی میری پریشانی دور کردے ۔مفتی صاب میں حافظ ہوں اور پابند بھی ہو اور میری بوی بھی پابند ہے ۔ لکھنے میں جو غلطی ہوئی ہو اسے معاف فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1458-1428/N=1/1439

    (۱): خواب میں سورہ بروج کی تلاوت غموں اور پریشانیوں سے نجات کی دلیل ہے، آپ صبر وہمت سے کام لیں، إن شاء اللہ جلد از جلد آپ کے حالات درست ہوجائیں گے۔

    (۲-۴):یہ تینوں خواب اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کو قرآن کریم سے انس ومحبت ہے؛ لہٰذاقرآن کریم سے آپ اپنا تعلق مزید کریں، اور روزانہ پابندی سے قرآن پاک کی تلاوت کیا کریں اور آپ ماشاء اللہ حافظ قرآن ہیں؛ لہٰذا آپ نوافل میں بھی حسب سہولت وگنجائش زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کیا کریں، انشاء اللہ آپ کو دینی ودنیوی دونوں اعتبار سے خوب خیر وبرکت حاصل ہوگی۔

    (۵): یہ خواب آپ کے دوست کے نیک طبیعت ہونے کی علامت ہے، اللہ تعالی انھیں دین کے کاموں میں مزید استقامت عطا فرمائیں، اور آپ کو بھی نیک وصالح بنائیں۔

    (۶): اس خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ بیوی کی وجہ سے آپ کے اندر ماں کی محبت کم ہورہی ہے؛ جب کہ یہ مناسب نہیں، اسلام میں ماں باپ کا بڑا حق رکھا گیا ہے، آخر زندگی تک ان کے حقوق میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، اور اگر آدمی وطن سے دور ہو تو گاہے گاہے موبائل فون پر ماں باپ کی خیریت ضرور لیتا رہے۔

    (۷):اس خواب میں اس طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ انشاء اللہ جلد از جلد غموں اور پریشانیوں سے نجات پائیں گے۔

    (۸): اللہ تعالی آپ کی بیوی کو شفائے کاملہ عاجلہ ومستمرہ عطا فرمائیں اور آپ کو تمام پریشانیوں اور الجھنوں سے نجات عنایت فرماکر سکون واطمینان کی زندگی بخشیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند