• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20133

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ میں حج کرنے گئی ہوں لیکن جیسے خانہ کعبہ میں داخل ہوتی ہوں کہ وہاں دیکھتی ہوں کہ پولیس والے بندوق سے گولی چلا رہے ہیں اور افرا تفری مچی ہوئی ہے میں بھاگ کر کسی جگہ پناہ لیتی ہوں۔ (۲)اور میں نے کل فجر سے پہلے خواب دیکھا کہ میں کہیں سفر پر جارہی ہوں اور میدان ہے۔ ایک آدمی سفید لنگی اور بادامی رنگ کا جبہ پہنے ہوئے پندرہ بیس بکریاں چرا رہے ہیں۔ میرے ساتھ جو لوگ ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، لیکن جب ہم لوگ ان کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو بکر ہوں۔ اس کے بعد نیند کھل جاتی ہے ۔ (۳)میری چھوٹی بہن جس کی شادی کو تقریباً دس سال ہوگئے ہیں وہ اپنے کو دلہن بنا ہوا دیکھتی ہے۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 451=358-3/1431

    (۱) ظاہری اور باطنی فتنوں کی کثرت ہے، وہاں حاضر ہونے والا بڑا طبقہ فتنوں میں مبتلا ہے، یہ تعبیر ہے اللہ پاک جمیع اہل اسلام کی فتن سے حفاظت فرمائے اور کعبة اللہ کے تقدس واحترام کی پامالی سے سب کی حفاظت فرمائے، آمین

    (۲) صلہٴ رحمی اور دین میں پختگی کی دولت ان شاء اللہ آپ کو مرحمت ہوگی یہ تو تعبیر ہے، آپ اگر بہشتی زیور، حیات المسلمین، فضائل اعمال کا مطالعہ سننا سنانا کثرت سے اپنے معمولات میں داخل کرلیں تو بڑے بڑے فوائد حاصل ہونے کی امید ہے۔

    (۳) بناوٴ سنگھار میں حد سے تجاوز معلوم ہوتا ہے، اللہ پاک مسلمان عورتوں کو اس بلائے ناگہانی سے محفوظ فرمائے اور سادگی کی دولت سے مالا مال کرے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند