• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163102

    عنوان: خواب میں اپنی موت کا وقت قریب دیکھنا؟

    سوال: خواب میں دیکھا کے ہم کو ایک شخص نے کہا ہے تمہارے پاس ایک مہینہ کا وقت ہی پھر آیک مہینہ کے بعد میں امی سے بولتا ہوں کے میرا وقت آگیا اور مجھ کو جانا ہے میں ہال میں جاکر لیٹ جاتی ہوں اور پاس ہی میں میرے والد کا جنازہ تیار ہے وہ مجھ رہے ہیں کے کہاں جارہے ہو تو میں بولتا ہو آپ ہی کے پاس آنا ہی اس کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 163102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1233-1091/H=10/1439

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اور اس کے گھر والوں کو اپنی اصلاح کی طرف توجہ ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ۔ گھر میں (الف) بہشتی زیور (ب) فضائل اعمال (ج) فضائل صدقات (د) منتخب احادیث کتابیں پڑھنے پڑھانے سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں ان شاء اللہ اس سے سب کو بے حد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند