• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146000

    عنوان: بیانات کی کلپس میں پس پردہ مختلف آوازیں ڈالنا

    سوال: اس عاجز کے پاس اس قسم کی کئی کلپس آئی ہیں جن میں سرکردہ علماء کرام کے بیانات کے اقتباسات پیش کئے گئے ہیں اور پس منظر میں کسی شخص کی آواز ہے جو موسیقی کے طرز پر ہے اگرچہ اصلا موسیقی نہیں ہے ۔ اس قسم کی کلپس جو دینی بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ہوں ان کے پس منظر میں اس طرح کی آوازیں شامل کرنے میں کسی قسم کی کراہت تو نہیں ہے ؟ دلیل کے طور پر یہ بات پیش کی جارہی ہے کہ پس منظر میں اس طرح کی آواز ڈالنے سے اس عالم دن کی بات دل پر زیادہ اثر کرتی ہے اور سننے والا عام طور پر توجہ کے ساتھ اس اقتباس کو سنتا ہے ۔ اس سلسلہ میں راہنمائی فرمادیں کہ کلپس کے بس منظر میں یہ آوازیں ڈالنا درست ہے یا اس سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

    جواب نمبر: 146000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 089-074/N=2/1438

    جو آواز موسیقی کے طرز پر ہو اور سننے والے اسے موسیقی جیسی آواز ہی کہتے اور سمجھتے ہوں تو اس کا حکم موسیقی ہی کی طرح ہوگا یا کم از کم اس کے قریب ضرور ہوگا؛ اس لیے اس طرح کی آوازیں بیانات وغیرہ میں ڈالنا اور ان کا سننا درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند