• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155642

    عنوان: سنتوں سے متعلق كوئی كتاب بتائیں

    سوال: مفتی صاحب! زندگی کے ہر عمل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنانے کے لیے کوئی کتاب ہے جس میں ہر عمل کی سنت لکھی ہوئی ہو؟

    جواب نمبر: 155642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:153-121/B=2/1439

    اس کے لیے مطالعہ فرمائیں ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں“ یہ بہت جامع اور عمدہ کتاب ہے۔ اسے خریدلیں خود بھی پڑھیں اور گھر میں بیوی بچوں کو بھی سنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند