• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170178

    عنوان: پاسپورٹ بنوانے کی خاطر ولدیت تبدیل کرنا

    سوال: میری شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ابھی تک میری کوئی اولاد نہیں ہے میری بیوی اپنی بہن سے بچہ گود لینا چاہتی ہے اور اس وقت ہم عرب امارات شارجہ میں رہتے ہیں اور اگر ہم بچی گود لیں تو ہمیں اس کے کاغذات مثلاً پاسپورٹ بنوانے کے لیے بچی کی ولدیت میں اس کے اصل والد کی بجائے اپنا نام لکھوانا پڑے گا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا بچی کی ولدیت تبدیل کرنا پاسپورٹ بنوانے کے لیے جائز ہے ؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 170178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 969-896/H=09/1440

    گود لینے کی رسم (یعنی اس پر بیٹا ہونے کا حکم سمجھ لینا) بھی مذہب اسلام میں باطل ہے اور گود لینے نیزپاسپورٹ بنوانے کی وجہ سے ولدیت کا تبدیل کرنا کرانا بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند