• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 19855

    عنوان:

    میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں۔ میں خواب میں اپنے ماموں کو دیکھتا ہوں کہ انھوں نے داڑھی کٹوادی ہے، لیکن باقی تمام نیک اعمال جو وہ اصل زندگی میں کرتے ہیں وہ کررہے ہیں۔ تو میں یہ سوچتا ہوں کہ میں بھی داڑھی کٹوادوں، لیکن پھر مجھے خیال آتا ہے کہ یہ سنت نبوی علیہ السلام ہے مجھے اس سے محبت کرنی چاہیے اور نہیں کٹوانی چاہیے، پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 243=196-3/1431

    آپ سے سنت کی ادائیگی میں کوتاہی ہورہی ہے، آپ چلنے پھرنے، کھانے پینے اٹھنے بیٹھنے وغیرہ میں سنت کی رعایت کریں ?رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں? مولف حکیم محمد اختر صاحب مدظلہ العالی خرید لیں اور اسی کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنے کی کوشش کریں، نیز درود شریف کا خصوصیت سے اہتمام کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند