متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 63586
عنوان: كپڑا سلنے كے لیے عورت کے جسم کا ناپ لینا یا کوئی کپڑا بطور نمونہ لینا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک درزی ہے وہ لڑکیوں کا کام کرتاہے جیسے اس کے جسم کا ناپ لینا اور اس کے بلاؤز کا نمونہ لے کر بلاؤز بنانا تو اس کا یہ عمل کیساہے؟غیر محرم کو دیکھا تو حرام ہے، پھر اس کے جسم کا ناپ لینا یا اس کے جسم کاکپڑا بطور نمونہ کے لینا یہ کیسا ہے؟ اور بلاؤز وغیر تو ایسی چیز ہے جس سے شہوت بھی بھڑکتی ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 6358631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 440-440/M=5/1437
مرد کے لیے لڑکیوں کے جائز کپڑے سِلنا اور اس پر اجرت لینا ناجائز نہیں ہے؛ لیکن خود سے ان کے جسم کا ناپ لینا جائز نہیں، اور اگر جسم کا کپڑا بطور نمونہ لے کر سینے سے شہوت بھڑکتی ہو تو اس سے بھی اجتناب لازم ہے، یہ کام لیڈیز ٹیلر کے حوالے کردینا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند