• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6570

    عنوان:

    میں نے آٹھ سال پہلے یہ خواب دیکھا تھا کہ میں شہد کا پیالہ پیتا ہوں اس کی کیا تعبیر ہے؟ میں اس وقت حفظ کررہا تھا اور اب عالم بن گیا ہوں، مگر اب اعمال سوائے نماز کے کچھ بھی نہیں کرتا اور اب مجھ کو کسی بھی قسم کے خواب نہیں آتے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1641=1240/ ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، امراض سے شفاء حاصل ہونے کی بشارت ہے، مگر حفظ قرآنِ کریم اور علم دین کے مقتضیات پر ترقی کرنے کا عزم نہیں، اس لیے خصوصی فیض سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند