• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52521

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں اپنا سر جھکا کر حرم شریف میں داخل ہو رہا ہوں اور جیسے یی میری نظر بیت اللہ پر پڑی تو میں ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہاہوں اور بہت رو روکر دعا مانگ رہا ہوں لیکن یاد نہیں کہ کیا دعا مانگی ازراہ کرم میرے خواب کی تعبیر بتا کر ممنون فر مائیں عین کرم ہوگا والسلام محمد شارق

    جواب نمبر: 52521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 957-773/B=6/1435-U ان شاء اللہ آپ کو حرمین شریفین کی زیارت نصیب ہوگی، اور حج بیت اللہ کی نعمت سے مالا مال ہوں گے۔ خدا ایسا ہی کرے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند