• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9143

    عنوان:

    میرا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے میں نے دو بار خواب میں دیکھا ہے کہ میں امیر جماعت حاجی عبدالوہاب صاحب کے ساتھ ناشتہ کررہا ہوں۔ میں یرقان کا مریض ہوں اور میرے والدصاحب کینسرکے مریض ہیں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم دونوں حاجی صاحب کا بیان سننے کے بعد حاجی صاحب سے مصافحہ کرنے گئے تو وہ نہیں ملے، پھر اچانک حاجی صاحب نے مجھے اور میرے والد صاحب کو پیچھے سے بلایا اور ہم دونوں پر کچھ پڑھ کر دم کیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔ (۲) جماعت کے لیے کب کھڑا ہونا چاہیے؟ جب اقامت شروع ہویا جب حی علی الصلوة کہا جائے؟ جب کہ امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اس کے قائل ہیں کہ حی علی الصلوة پرکھڑا ہونا چاہیے (مسلم جلد۲)۔ تفصیل سے بتاکر رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2334=1829/ ھ

    (۱) ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، آپ گاہے گاہے حاجی عبدالوہاب سے دعاء کی درخواست کیا کریں، ان شاء اللہ ان کی غائبانہ دعاء سے آپ کو اور والد صاحب کو ظاہری وباطنی فائدہ پہنچے گا۔

    (۲) مسلم شریف میں ایسا کہیں نہیں، بلکہ مسلم شریف میں تو یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اقامت کے شروع ہوتے ہی کھڑے ہوکر صفیں درست کیا کرتے تھے،جیسا کہ اہل حق کا اب تک اہل حق کا اب تک یہی معمول متوارث چلا آتا ہے، البتہ اتنی بات ضرور ثابت ہے کہ اتفاقاً کوئی شخص کسی عذر مثلاً بیماری یا بدن کے بھاری پن یا تلاوت وغیرہ کی مشغولی کے باعث شروع میں کھڑا نہ ہوا، بلکہ قدرے تاخیر مثلاً حی علی الصلاة پر کھڑا ہو گیا تو کچھ حرج نہیں یہی حضرات ائمہ احناف رحمہم اللہ سے منقول ہے، جواہرالفقہ (اردو) میں ایک رسالہ مستقلاً اس سلسلہ میں قابل دید ہے، عام فہم زبان میں مدلل ہے اس کا دو چار مرتبہ مطالعہ کرلینا ان شاء اللہ مفید ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند