• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157465

    عنوان: قادیانیوں کی مصنوعات کو خریدنا کیسا ہے؟

    سوال: سوال: پاکستان میں قادیانی کمپنیاں اچھی کوالٹی کی چیزیں بناتی ہیں جبکہ باقی کمپنیاں بیکار چیزیں بناتی ہیں ، لیکن مفتیان حضرات قادیانی کمپنیوں کی چیزیں خریدنے سے منع فرماتے ہیں ، آپ قادیانی کمپنیوں کے پراڈکٹس خریدنے کے بارے میں رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 157465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:345-305/M=4/1439

    قادیانی باجماع امت دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، ایمانی غیرت وحمیت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہ کیا جائے، قادیانی کمپنیوں کی مصنوعات کو خریدنے میں ان کا تعاون لازم آتا ہے اس لیے مسلمانوں کو قادیانی مصنوعات خریدنے سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند