• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602958

    عنوان:

    گھر پر بلی رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    گھر ہر بلی رکھنا کیسا ہے ؟ کیا یہ آپﷺ کی سنت میں سے ہے ؟ کیا حضورﷺ کو بلیاں پسند تھیں؟

    جواب نمبر: 602958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:511-405/sd=7/1442

     گھر میں بلّی پالنا جائز ہے، بشرطیکہ اس کے کھانے پینے کا خیال رکھا جائے اور بلی پالنا کیا سنت ہے ؟ اور حضور ﷺ کوکیا بلی پسند تھی؟ اس بارے میں کتابوں میں صراحت نہیں مل سکی؛ البتہ آپ ﷺ سے بلی کے بارے میں کئی حدیثیں مروی ہیں جس میں آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ بلی متاع بیت میں سے ہے ۔

    قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہا لیست ینجس إنہا من الطوافین علیکم والطوافات (ترمذی: ۲۷/۱، اتحاد، دیوبند) و قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: إن الہر من متاع البیت لن ینقذر شیئاً ولن ینجّسہ۔ (معارف السنن: ۳۲۹/۱، ط: دارالکتاب دیوبند) قال السہارنفوری: والحقہا بہم أی بالممالیک وخدم البیت لأنہا خادمة حیث تقتل الموذیات أو لأن الأجر فی مواساتہا کما فی مواساتہم (بذل المجہود: ۴۲۲/۱، ط: مرکز ابی الحسن) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند