• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39282

    عنوان: خواب میں بہت سارے سانپ آتے ہیں؟

    سوال: میں نے خواب میں کئی بار دیکھا ہے کہ بہت سارے سانپ آتے ہیں میں ان کو مارتا ہوں کچھ مر جاتے ہیں کچھ بھاگ جاتے ہیں۔ ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 39282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 964-964/D=6/1433 حقوق مال کی ادائیگی میں کوتاہی ہورہی ہے، حلال اور پاکیزہ کمائی حاصل کریں، صدقات واجبہ کمی ادائیگی کا اہتمام کریں، نفلی صدقہ خیرات بھی حسب استطاعت کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند