• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12369

    عنوان:

    رات مجھے خواب دکھائی دیا کہ میں آفس میں اپنے آفیسر صاحب کے پاس آیا او ران کے پاس پہلے سے ایک شخص بیٹھے تھے ان سے وہ شخص اپنے لڑکے کے بارے میں آفس میں مستقل نوکری کرنے کے لیے کہہ رہے تھے، تو آفیسر صاحب نے ان سے ہاں کرلیا کہ کرادیں گے۔ پھر میں صاحب سے کہنے لگا کہ آپ سے تو میں نے آفس میں مستقل نوکری کے لیے کہہ رکھا ہے تو پھر آپ نے ان سے کیوں ہاں کرلی، تو وہ چپ رہے پھر بولے ہاں ہاں تیرا بھی دیکھیں گے۔ برائے کرم آپ بتائیں کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہے او رمجھے ابھی اس آفس میں مستقل بھی ہونا ہے۔ میں نے ان آفیسر صاحب سے پہلے بھی کہا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو مستقل کرالوں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1041=799/ھ

    تعبیر یہ ہے کہ آپ کے آفیسر صاحب آپ کے کام کی طرف دل سے متوجہ ہیں، ان شاء اللہ کام ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند