• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145348

    عنوان: آٹھ خواب کی تعابير

    سوال: بڑا سمندر ہے میں جہاز میں ہوں کسی سے لڑ رہا ہوں شاید لیکن اچانک پھسل کر اوپر سے گرگیا میں نے سوچا ڈوب جاوَں گا، اور پتا نہی کیسے میں تیز پلٹیاں مارتے ہوے سمندر پار کرکے گھر کے پاس جاکر،، اب وقت 8 گھنٹے ہو گئے ، جلدی سے تیاری کرنا ہے ،دوسرے دن 12 بجے فلیٹ ہے ، ( عجیب یہ ہے کہ سمندر گہرا بھی نہیں اور آرام سے چل کر جاسکتے ہیں، جیسے کے راستے میں، پیر تک نہیں بھیگے ۔ کہیں ایک خطرناک جنگل میں پھس گیا خطرناک جانوروں کی وجہ سے ، ایک شیر کسی اور جانور کو کھا رہا ہے ، میں ڈر کر دوسری طرف سے جانے کی کوشش کر رہا ہوں، اچانک ایک آدمی آیا جانا پہچانا پتا نہیں،میں اس سے پوچھ رہا ہوں تم تو ابھی وہاں جانور کو کھا رہے تھے ، وہاں پر اور ایک شیر بھی تھا اوپر جب میں وہ آدمی سے پوچھ رہا تھا، لیکن میں وہاں سے شاید بچکر نکل گیا۔

    جواب نمبر: 145348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 061-018/M=1/1438
    اشارہ ہے کہ قید و بند اور مشکل مراحل سے نجات حاصل ہوگی اور دشمنوں سے حفاظت رہے گی، فرائض و واجبات اور حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں، مصائب و پریشانیوں پر صبر کریں اور کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند