• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175444

    عنوان: خواب دیکھا کہ مجھے پھانسی کا فیصلہ سنایا جارہاہے

    سوال: میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ مجھے پھانسی کا فیصلہ سنایا جارہاہے جو غلطی میں نے کی ہی نہیں، دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد مجھے پھانسی دینی چاہئے، دو رکعت نماز کے بعد میں بہت پریشان تھا، بہت رورہا تھا۔ اور اس سے پہلے ایک خواب دیکھا ہوں کہ میں سیاروں میں گھوم رہاہوں اور جب میں چاند پہ پہنچا تو مجھے ایک چوہا دیکھا اور چھپ گیا ۔ براہ کرم، دونوں خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 175444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 385-295/L=04/1441

    یہ خواب شیطانی معلوم ہوتے ہیں، آپ سونے سے پہلے وضو کا اہتمام کیا کریں اور سونے سے پہلے چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیر لیا کریں، تین بار یہ عمل کریں، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند