• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173448

    عنوان: کسی مرحوم کو خواب میں دیکھنے کا عمل بتائیں؟

    سوال: اگر میں اپنے گھر کے کسی شخص کو جو وفات پاچکے ہیں خواب میں دیکھنا چاہوں تو کیسے دیکھوں کہ اس شخص کا حال کیا ہے جیسے میری بہن ، میرے بھائی ، میرے والد۔ برا ہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:5-3/N=2/1441

    کسی مرحوم کو خواب میں دیکھنے کا مجھے کوئی قطعی ویقینی عمل معلوم نہیں، نیز اس کی ضرورت بھی نہیں؛ البتہ آپ مرحوم کے لیے بہ کثرت استغفار اور ایصال ثواب کریں، اگر اللہ نے چاہا تو خواب میں مرحوم کی زیارت ہوجائے گی، نہیں تو کثرتِ استغفار اور ایصال ثواب سے مرحوم کو فائدہ پہنچنے میں کچھ شبہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند