• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12652

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں جاپان میں ہوتا ہوں اپنے چچا کے ساتھ، وہاں پر نماز کا وقت ہوتا ہے تو میں وضو کرنے والی جگہ پر جاتاہوں تو وہ جگہ بہت تنگ ہوتی ہے اورمیرا وہاں دم گھٹنے لگتاہے پھر میں کھڑا ہوکر وضو کرتا ہوں تو صرف پاؤں دھونا یاد ہے۔ اور جب نماز کے لیے جائے نماز پر جاتاہوں تو میرے چچا اور کچھ لوگ کسی اور طرف منھ کرکے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں، جب کہ میں اور چند لوگ کسی اور طرف منھ کرکے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ جس طرف میرے چچا اور دوسرے لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں ان کے سامنے سے ایک بچھو نکلتا ہے لیکن اس کو مار دیتے ہیں جب کہ ہماری طرف صاف ہوتی ہے پھر وہاں پر میں اپنے بہت سارے گھر کے لوگوں کو بھی دیکھتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1153=891/ھ

    خواب میں لطیف تنبیہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کے ادائے حقوق میں بہت کوتاہی ہے، اور اس کوتاہی کے دنیاوی واخروی نقصان سے غفلت عام ہوتی جارہی ہے، اللہ پاک حفاظت فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند