• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175121

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں ایک چھت پر سو کر اٹھا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ میں کہاں آگیا ہوں....

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک چھت پر سو کر اٹھا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ میں کہاں آگیا ہوں پھر میں اسی چھت کی منڈیر پر بیٹھتا ہوں تو مجھے وہاں پر بریلوی مسلک کا مدرسہ نظر آتا ہے جو کہ انڈیا میں ہے وہ دیکھ کر میں سوچتا ہوں کہ میں انڈیا میں آگیا ہوں پھر میں تھوڑا آگے ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں تو مجھے اسی مدرسے کی پیچھے دارلعلوم دیوبند کا گنبد نظر آتا ہے اور پھر میں نیچے آجاتا ہوں یہ خواب یا کیا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔

    جواب نمبر: 175121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 341-327/M=04/1441

    اپنے اقوال و اعمال کا محاسبہ کیا کریں اور مسلک حق کی پیروی پر قائم رہیں۔ خواب میں اِسی جانب اشارہ سمجھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند