• معاشرت >> دیگر

    سوال نمبر: 62779

    عنوان: نکاح میں حقیقی باپ کی جگہ لےپالک باپ کا نام لیا گیا تو كیا نكاح منعقد ہوجائے گا؟

    سوال: اگر کسی لڑکے یا لڑکی کے نکاح میں حقیقی باپ کی جگہ لےپالک باپ کا نام پکارہ اور لکھا جاے تو کیا نکاح منعقد ہو جاے گا یا باطل ہوگا؟ اگر چہ مجلس میں موجود کچھ لوگ اس بات سے آگاہ ہیں اور لڑکی کے والدین بھی اس حقیقت سے آگاہ ہوں۔ براے مہربانی اس سلسلے میں تفصیلاً رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 62779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 396-396/M=5/1437 مسئولہ صورت میں یہ وضاحت مطلوب ہے کہ لڑکے/ لڑکی خود مجلسِ عقد میں موجود تھے یا نہیں؟ اور ایجاب وقبول کس طریقے پر کرائے گئے، نکاح خواں نے کس طرح نکاح پڑھایا؟ پوری صورت واقعہ تفصیل سے وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند