• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159500

    عنوان: مباح عمل کا شرعی درجہ

    سوال: کسی مباح کام کو فرض سمجھنا علماً یا عقیدتاً اور نہ کرنے والے کو برا سمجھنا شرعا ایسے مباح کام کا کیا درجہ ہے ؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیے ۔

    جواب نمبر: 159500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:735-670/sd=7/1439

     مباح سے مراد شریعت میں ایسا عمل ہو تا ہے جس کے کرنے اور نہ کرنے دونوں کا اختیار ہو ، کسی مباح کام کو فرض و ضروری سمجھنا اور نہ کرنے والوں کو برا سمجھنا بدعت کہلاتا ہے ، شریعت میں اِس پر سخت وعید آئی ہے ، جس عمل کا جو درجہ متعین ہے ، اس کو وہی درجہ دینا ضروری ہے ، اپنی طرف سے مباح کام کو فرض سمجھنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند