• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10568

    عنوان:

    میں نے دیکھا کہ میں اپنی پھوپھی کے گھر میں دروازے پر کھڑا ہوں کہ گلی سے ایک ?کالا کتا? گزرتا ہے۔یہ دیکھنے کے لیے کہ اگر میں دروازہ کھلا رکھو تو کیا کالا کتا اندر آئے گا کہ نہیں، یہ سوچ کر دروازہ کھول کر اوپر جانے لگتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کالا کتا آنے لگتا ہے۔ پھر میں ڈر کر اوپر کا دروازہ بند کرلیتا ہوں اور ایسا لگتا ہے کہ کالا کتا مجھ پر حملہ کرنے والا ہے (اس دوسرے دروازے میں تھوڑاحصہ کھلا ہوتا ہے)۔ وہ کالا کتا کھلے ہوئے حصہ سے اپنا منھ داخل کردیتا ہے میں اس کا منھ پکڑ کر پیچھے کرتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کالا کتا بہت طاقت ور ہے۔ مگر پھر میں بھی طاقت لگاکر اس کا منھ پکڑ کر اس کو پیچھے کر دیتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 199=158/ ھ

    کالا کتا سے مراد نفس کی خواہشات ہیں، ان سے حفاظت کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند