• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148320

    عنوان: موبائل وہاٹس ایپ پر علماء كی تقاریر اور قرآن کی آیت بھیجنا جائز ہے ؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آج کل موبائل میں وہاٹس اپ پر دینی گروپ بنا کر تبلیغ کی باتیں علماء کے بیان اور قرآن کی آیت بھیجنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 148320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 495-474/Sn=5/1438

    مستند علماء کی باتیں اور بیانات آڈیو کی شکل میں ایک دوسرے کو حدودِ شرعیہ میں رکھ کر بہ نیت تبلیغ بھیجنا جائز ہے؛ لیکن قرآن کریم کی آیتیں میسیج کی شکل میں نہ بھیجنی چاہیے؛ کیوں کہ انہیں میسیج کی شکل میں ایک دوسرے کوبھیجنے کی صورت میں کسی قدر بے ادبی کا پہلو پایا جاتا ہے؛ کیوں کہ آج کل واٹس اپ وغیرہ سے جائز ناجائز ہرطرح کی چیزیں بہ شکل میسیج بھیجی جاتی ہیں، بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے اوپر جاندار کی تصویر؛ بلکہ نیم برہنہ عورتوں کی تصویریں ہوتی ہیں اور اس سے متصل آیت کریمہ پر مشتمل میسیج ہوتا ہے؛ ظاہر ہے کہ یہ آیت کریمہ کی بے ادبی ہے، جب کہ قرآنِ کریم کا احترام لازم وضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند