• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9836

    عنوان:

    اکثر لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کرتے ہیں تو کیا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں یا نعوذ باللہ شیطان کا اس خواب میں عمل دخل ہوتا ہے؟ کیا کوئی صحیح حدیث اس بارے میں رہنمائی کرتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2392=2140/ د

    شیطان ناری خبیث و مردود ہے۔ وہ، پاک طینت حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں متشکل نہیں ہوسکتا۔ چنانچہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: عن أبي ھریرة رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من رآني في المنام فقد رآني فإن الشیطان لا یتصور ولا یتشبہ بي (شمائل ترمذی ص:۲۸، باب روٴیا النبي صلی اللہ علیہ وسلم)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند