• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 603931

    عنوان:

    فارم ہاؤس جو شہر سے سوكلومیٹر دور ہے ہرمیہنے وہاں چھ سات دن رہنا ہوتا ہے‏، وہاں نماز قصر پڑھیں گے یا مكمل؟

    سوال:

    میں شہر میں رہتا ہوں، بزنس شہر میں ہے، میرا فارم ہاؤس شہر سے 100کلو میٹر دور ہے، میں اور میرے والد ہر مہینے میں چھ سات دن کے لیے اپنے فارم ہاؤس گھومنے جاتے ہیں، وہاں صرف ہمارا ہی گھر ہے، آس پاس دو کلو میٹر دور تک کوئی گھر نہیں ہے، بس دو تین کلو میٹر ایک مسلمان بستی ہے، وہاں مسجد بھی ہے، میں کبھی کبھی گاؤں کی مسجد میں جا کر نماز پڑھ لیتاہوں، یا اکثر اپنے فارم ہاؤس پر میں اور میر ے والد جماعت بنا کر نماز پڑھ لیتے ہیں، کیا میں فارم ہاؤس پر قصر میں نماز پڑھوں یا پوری نماز پڑھوں؟ اور تھوڑا قصر نماز کے بارے میں بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 603931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 798-122T/B=10/1442

     77.25 (سوا ستتر) کلو میٹر کا سفر کرنے سے آدمی شرعی مسافر ہوجاتا ہے۔ فارم ہاوٴس اس سے بھی زیادہ دوری کی مسافت پر ہے، لہٰذا شہر سے اپنے فارم ہاوٴس تک 6-7 روز کے لئے آپ یا آپ کے والد صاحب جائیں گے تو مسافر ہوجائیں گے۔ راستہ میں یا فارم ہاوٴس پر نماز پڑھنے کی صورت میں آپ دونوں قصر کریں گے۔ اسی طرح دو تین کلومیٹر دور بستی میں بھی نماز قصر کریں گے یعنی چار رکعت والی فرض نماز دو رکعت پڑھیں گے۔ مغرب کی اور فجر کی نماز دو ہی پڑھیں گے۔ اور سنت موکدہ پہلے یا بعد والی پوری پڑھیں گے۔ اور فارم ہاوٴس پر اگر 15 دن یا اس سے زیادہ دن ٹھہریں گے تو پھر اتمام یعنی پوری چار رکعت نماز پڑھیں گے۔ اس وقت مسافر نہیں رہیں گے؛ بلکہ مقیم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند