• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 8027

    عنوان:

    میں ایک نئی گاڑی خریدنا چاہتا ہوں۔ یہاں ہر شخص لیز پرحاصل کرتا ہے جس میں سود ہوتا ہے اور یہ بہت آسان لگتا ہے لیکن حرام ہے۔ میں پوری رقم نقد نہیں ادا کرسکتا ہوں۔ کیا کوئی حلال ذریعہ ہے؟

    سوال:

    میں ایک نئی گاڑی خریدنا چاہتا ہوں۔ یہاں ہر شخص لیز پرحاصل کرتا ہے جس میں سود ہوتا ہے اور یہ بہت آسان لگتا ہے لیکن حرام ہے۔ میں پوری رقم نقد نہیں ادا کرسکتا ہوں۔ کیا کوئی حلال ذریعہ ہے؟

    جواب نمبر: 8027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1241=1062/ل

     

    اگر یہ ممکن ہو کہ اولاً وہ گاڑی بینک خرید کر اس کو جس قدر سود لینا ہو اصل قیمت میں شامل کرکے آپ سے فروخت کردے اور آپ اسے قسطوں پر ادا کردیں تو اس طرح آپ بذریعہ بینک گاڑی خرید سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند