• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 610124

    عنوان:

    نماز سیکھنے اور سکھانے کے تعلق سے کچھ اہم کتابیں

    سوال:

    (1) مکمل طور پر نماز سیکھنے اور سکھانے کے لیے کتابیں بتائیں۔ (2) اور مطالعہ کس طرح کیا جاتا ہے کیا اس کے لئے بھی کوئی کتاب ہے تاکہ مطالعہ کا طریقہ سیکھ سکوں۔ (3) اور اخیر میں یہ بھی بتائیں کہ سال بھر کی جمعہ کی خطبات کے لیے بہترین کتابیں کون کون سی ہیں؟

    جواب نمبر: 610124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 997-834/L=8/1443

     (۱) نماز سیكھنے اور سكھانے كے لئے درج ذیل كتب كا مطالعہ كریں ۔

                    ۱۔ تعلیم الاسلام مؤلفہ :حضرت مفتی كفایت اللہ علیہ الرحمة۔

                    ۲۔ اختری بہشتی زیورمؤلفہ :حضرت تھانوی علیہ الرحمہ۔

                    ۳۔مسائل نماز مؤلفہ :قاری رفعت صاحب۔

    (۲)مطالعہ كس طرح كیا جاتا ہے اس كے لئے آپ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب كی كتاب‘‘علمی موضوعات پر مطالعہ وتحقیق كا طریقہ’’اور مولانا رحمت اللہ ندوی كی كتاب ‘‘مطالعہ كیوں اور كیسے ؟   كا مطالعہ كریں ان شاء اللہ ان سے آپ كو كافی حد تك مدد ملے گی ۔

    (۳) خطبات احكام :مؤلفہ حضرت تھانوی علیہ الرحمہ اور منتخب خطبات جمعہ وعیدین مؤلفہ : مفتی عبد الروف صاحب سكھروی دامت بركاتہم


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند