• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2399

    عنوان: میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ کیا میں بینک سے لیز پر کار لے سکتاہوں اور اس کار سے اپنے گھر والوں کے لیے حلال رزق کما سکتاہوں؟

    سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ کیا میں بینک سے لیز پر کار لے سکتاہوں اور اس کار سے اپنے گھر والوں کے لیے حلال رزق کما سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 2399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1549/ ب= 1371/ ب

     

    مروجہ شکل تو درست نہیں ہے کیونکہ سود دینے سے بچنا مشکل ہے۔ البتہ اس کے جواز کا حیلہ یہ ممکن ہے کہ کار کی قیمت معہ قسط وار سود کی ادائیگی کے ساتھ آخری قسط تک جس قدر مجموعی رقم بنتی ہو اتنے میں کار کی خریداری کرلیں۔ اس کے بعد قسط وار پیسے ادا کرتے رہیں۔ کار لینے کے بعد جو کچھ اس سے کمائی جائز طریقہ پر کریں گے وہ آپ کے لیے حلال ہوگی۔ خود بھی کھاسکتے ہیں اور گھروالوں کو بھی کھلاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند