• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 55886

    عنوان: ایک شخص نے مجھ سے 44000 ہزارو پئے قرض لیا ہے وہ شخص بہت غریب ہے، بینک میں میری کچھ رقم رکھی تھی جس کا سود آیا ہے کیا میں بغیر ثواب کی نیت سے اس شخص کو دیدوں کہ وہ اپنا قرض ادا کرے، اس نے بہت سے لگوں سے قرض لے رکھا ہے ، کیا وہ شخص مذکورہ رقم سے میرا اور دوسرے قرض داروں کا قرض ادا کرسکتاہے؟

    سوال: ایک شخص نے مجھ سے 44000 ہزارو پئے قرض لیا ہے وہ شخص بہت غریب ہے، بینک میں میری کچھ رقم رکھی تھی جس کا سود آیا ہے کیا میں بغیر ثواب کی نیت سے اس شخص کو دیدوں کہ وہ اپنا قرض ادا کرے، اس نے بہت سے لگوں سے قرض لے رکھا ہے ، کیا وہ شخص مذکورہ رقم سے میرا اور دوسرے قرض داروں کا قرض ادا کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 55886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1401-1401/M=12/1435-U اگر وہ شخص واقعی بہت غریب ہے تو بینک کی سودی رقم بلانیت ثواب اس کو دے سکتے ہیں، وہ شخص لینے کے بعد اس رقم کو اپنی ضروریات میں خرچ کرسکتا ہے، اور اگر اس سے آپ کا اور دوسرے قرض داروں کا قرض ادا کرنا چاہے تو قرض بھی ادا کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند