• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 35911

    عنوان: انعام کی رقم کا حکم

    سوال: زید کو ایک ایس ایم ایس ملتاہے کہ آپ کا کیش پرائز (نقد انعام ) ہے اور آپ اس ای میل پتہ پر ای میل کریں انعام حاصل کرنے کے لیے، زید ای میل کرتاہے اور پیسہ اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجاتاہے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا کوئی کیش پرائز جائز ہے یانہیں؟جب کہ زید نے اس کمپنی کو جس نے یہ پرائز دیا ہے کوئی چیز فراہم نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی مقابلہ میں حصہ لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ کا موبائل نمبر قرعہ میں چنا گیا ہے۔ ایسی صورت میں زید کے لیے وہ کیش پرائز لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 35911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 108=93-1/1433 یہ تو ایک عطیہ اور انعام ہے، اس کا لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند