• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 6998

    عنوان:

    مجھے ٹریول ایجنسی میں پاسپورٹ بنوانے کی نوکری ملی۔ وہ لوگ اس کا دو ہزار روپیہ وصول کرتے ہیں لیکن حکومت کی فیس ایک ہزار روپیہ ہی ہے۔ ہمیں ایک ہزار روپیہ کمشن ملتا ہے۔ کیااسلام میں موٴکل سے کمیشن لینا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 887=887/ م

    اگر پہلے سے طے ہوجائے تو موٴکل سے محنتانہ کمیشن لینا جائز ہے، آپ کو ٹریول ایجنسی کی طرف سے اگر دو ہزار وصول کرنے کی ہدایت ہے اور ایجنسی آپ کو اس کام (پاسپورٹ بنوانے) کی ماہانہ تنخواہ دیتی ہے تو آپ دوہزار وصول کر ایجنسی کے حوالہ کردیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند