• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 58408

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ ایک کمپنی کا ڈسٹری بیوٹر کمپنی کے دیئے ریٹ سے زیادہ پر بیچ سکتے ہیں؟ حالانکہ کمپنی پہلے پیسے وصول کرتی ہے پھر سامان دیتی ہے، کیا اس کے بعد ڈسٹری بیوٹر مالک نہیں بن جاتا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک کمپنی کا ڈسٹری بیوٹر کمپنی کے دیئے ریٹ سے زیادہ پر بیچ سکتے ہیں؟ حالانکہ کمپنی پہلے پیسے وصول کرتی ہے پھر سامان دیتی ہے، کیا اس کے بعد ڈسٹری بیوٹر مالک نہیں بن جاتا؟

    جواب نمبر: 58408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 580-469/D=6/1436-U جی ہاں بیچ سکتا ہے، البتہ اگر کمپنی نے ڈسٹری بیوٹر ایسا کوئی معاہدہ کیا ہو یا کمپنی نے یہ شرط لگائی ہو، کہ ڈسٹری بیوٹر کمپنی کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر ہی فروخت کرے گا تو پھر معاہدہ یا شرط کو پورا کرنا ضروری ہے، لیکن پھر بھی زائد قیمت اس کے لیے حلال رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند