• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 5179

    عنوان:

    میں انڈیا میں رہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ڈراونگ اور سروے آلہ کا کام کرتا ہوں۔ہم زیادہ تر خام مال ادھار خریدتے ہیں اور تیار کرکے ادھار بیچتے ہیں۔ ادھار خریدنے کی وجہ سے زیادہ تر آرڈر لیٹ ہوجاتے ہیں۔ ہماری ادائیگی وقت سے نہیں آپاتی ہے اور جس سے ہم ادھار لیتے ہیں ان کا بہت تقاضہ ہوجاتاہے جس سے ہمیں وعدہ کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر ہم جھوٹے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کیا ہم بینک لمٹ( محدود ذمہ داری کی شرکت ) کراسکتے ہیں؟ بینک کا لگ بھگ ۲/ فیصد ہر مہینہ سود دینا پڑے گا ۔ کیاہم اس پیسہ کو کاروبار میں لگا سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 833=956/ب

    جتنے کی ادائیگی آپ وقت پر کرسکتے ہیں اتنے ہی کا آرڈر لیجئے۔ بینک لمٹ کرانا آپ کے لیے جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند