• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 68995

    عنوان: لڑکی اپنے نکاح کا اگر کسی کو ولی بنا دے تو كیا نكاح درست ہوگا

    سوال: اگر بالغ لڑکی اپنی طرف سے کسی ایسے کو موبائل سے وکیل بنائے جو اس لڑکی کو اور اس کے گھر والوں کو جانتا ہو اور لڑکی بھی اسے جانتی ہو اور اس سے بولے میرا نکاح فلاں سے کرادو لیکن وہ اس کا ولی نہ ہو اور وہ چار پانچ لوگ کے سامنے مولوی صاحب سے اس لڑکے کا نکاح اس لڑکی کی طرف سے وکیل بن کر کرادے جب کہ لڑکا لڑکی ایک ہی برادری کے ہوں اور شرعی اعتبار سے مالی اعتبار سے دونوں ٹھیک ہوں، تو اس صورت میں نکاح ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 863-643/D=10/1437 لڑکی اپنے نکاح کا اگر کسی کو ولی بنا دے تو اگر چہ یہ ولی نہ ہو وکالةً اس کا نکاح کروانا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند