• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37054

    عنوان: کیا شوہر کو اپنی بیوی کے ساتھ شادی کی پہلی رات میں صحبت کرنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا شوہر کو اپنی بیوی کے ساتھ شادی کی پہلی رات میں صحبت کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 37054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 280=219-3/1433 شریعت اسلام میں ایسا کوئی حکم نہیں ملتا ہے کہ پہلی رات میں اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنا واجب اور ضروری ہے۔ ہاں اتنی بات ضرور ملتی ہے کہ پہلی رات دونوں میاں بیوی اگر اکٹھا ہوئے اور ہمبستری کے لیے کوئی چیز مانع نہ رہی تو اگر ہمبستری شوہر نے نہیں بھی کی جب بھی شریعت اسے ہمبستری قرار دیتی ہے اوراس شوہر کے ذمہ پورا مہر واجب ہوجاتا ہے کیونکہ ایسا ناممکن ہے کہ اتنی آرزووٴں کے بعد شادی ہو اور جوانی کے شباب میں دنوں میاں بیوی کی پہلی رات میں ملاقات ہو اور کوئی شرعی یا حسّی مانع صحبت نہ ہو اور پھر ہمبستری نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند