• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 60773

    عنوان: جو بینک سے پینشن لیتا ہو، اس کی بیٹی سے شادی کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میرے حساب سے بینک میں ملازمت کرنا اسلامی لحاظ سے درست نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس شخص سے جس نے ساری زندگی بینک میں ملازمت کی ہو اور وہیں سے ریٹائر ہوا ہو، اور آج بھی بینک سے پینشن لیتا ہو، اس کی بیٹی سے شادی کرنا کیسا ہے؟ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ جس مال سے اولاد کی پرورش کی جاتی ہے اس کا اثر ان کی شخصیت اور سوچ پر ظاہر ہوتاہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 60773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 956-948/N=11/1436-U از روئے فتوی ایسے شخص کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے البتہ اگر کوئی احتیاط کرے اور ایسے گھرانہ میں شادی کرے جہاں دین داری ہو اور حلال آمدنی کا ہتمام کیا جاتا ہو تو یہ تقوی کی بات ہے اور بہت بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند