• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40095

    عنوان: خدا ترسی کی کمی کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے اور خدا تعالی اور اس کی پکڑ سے بے خوفی علم اور اچھے اخلاق کے کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے

    سوال: مجھے یہ بتائیں کہ ہماری بہن کی شادی ہمارے رشتیدار پھوپھی کے لڑکے سے ہوئی ہے لیکن وہ لوگ بنگلہ دیش میں ہی رہتے ہیں، شادی کے لگ بھگ بیس سال ہوگئے ہیں ، مگر ان لوگوں کا رویہ بالکل جانوروں کی طرح ہے، چار بیٹیاں اور ایک بیٹے ہیں۔ اللہ نے سب کچھ دیا ہے مگر ہمارے بہنوئی ہے وہ بیوی اور بچوں سے نفرت کرتے ہیں، روزانہ بغیر مطلب کا جھگڑا اور مارپیٹ کرتے ہیں، بیٹی بھی شادی کے لائق ہو چکی ہے ، لیکن سبھی لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔ میں بتا نہیں سکتا ہوں کہ کس طرح سے بات بات کا جھگڑا نکال کر لڑائی کرتے ہیں۔ ان سب باتوں میں انکی ماں بہکتی ہے اور وہ بھی مار نے کے لئے ساتھ دیتی ہیں، میں بات کرتا ہوں تو میری بہن بہت روتی ہے ۔ میں کچھ بھی نہیں کر پاتاہوں، میں خود پریشان ہوں کہ کیسے میں انکی مدد کروں؟ میں بات نہیں کر سکتا ہوں ان سے، کس منہ سے بات کروں، گھر کے خرچ کے لئے بھی لڑتے ہیں ، بچو کی فیس بھی نہیں دینے دیتے، ہر طرح کی ہر چیز کے لیے مشکل ہے۔ میں بہت طیس میں ہوں ، دل میں بہت الٹا خیال آتا ہے ۔ براہ کرم، اس معاملہ میں کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 40095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1212-260/D=8/1433 خدا ترسی کی کمی کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے اور خدا تعالی اور اس کی پکڑ سے بے خوفی علم اور اچھے اخلاق کے کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، لہٰذا بہنوئی کے اس مرض کے اصلاح کی ضرورت ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ علما اور دین داروں کی صحبت اختیار کی جائے، کسی شیخ کامل سے اصلاحی تعلق قائم کیا جائے۔ آپ اپنے بہنوئی صاحب کو اس امر کی طرف متوجہ کریں کہ دین داروں اور علما کی صحبت اختیار کریں ان کے مواعظ سنیں یا کچھ وقت جماعت میں لگائیں جب دین اور اخلاق درست ہوں گے تو زندگی کے دیگر امور میں بھی درستگی پیدا ہوگی، نیز آپ کی بہن گھر میں بہشتی زیور، فضائل اعمال، حیاة المسلمین کتابوں میں سے کوئی کتاب بچوں کو سنانے کا معمول بنالیں، اس سے گھر کے ماحول میں دین کی نورانیت پیدا ہوگی اور شیطانی ظلمتیں ان شاء اللہ رفع ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند