• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65108

    عنوان: ولیمے میں مستورات کی شرکت کیسی ہے ؟

    سوال: مفتی ۔میں سنت طریقے کے مطابق ولیمہ کرنا چاہتا ہوں، ولیمے میں مستورات کی شرکت کیسی ہے ؟

    جواب نمبر: 65108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 801-1026/L=9/1437 اگر مستورات کے لیے پردہ کا نظم ہو اور اختلاط کی نوبت نہ آئے تو ان شرائط کے ساتھ مستورات بھی ولیمہ میں شرکت کر سکتی ہیں، صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کے موقع پر خواتین گھر میں جمع ہوئی تھیں۔ عن عائشة رضی اللہ عنہا قالت تزوجنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ․․․ حتی ذہب نفسی فأدخلنی بیتاً، فإذا نسوة من الأنصار فقلن علی الخیر والبرکة ․ (صحیح مسلم: ۲/۴۵۶، رقم: ۱۴۶۶)۔ اور مسنون ولیمہ یہ ہے کہ جس رات زوجین میں ملاقات ہو اس کے اگلے دن یا اس کے بعد والے دن حسب توفیق لوگوں کو بشمول فقراء کو کھلا دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند