• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51669

    عنوان: اگر کوئی انسان اپنی شادی میں ولیمہ نہ کرے اور دعوت عام اپنے نکاح سے ایک دن پہلے کردے جس کو ہمارے یہاں منڈھا کہتے ہیں اور وہ ہماری قرابت کا بھی ہو یا اس سے تعلقات بھی ہوں تو اس کی دعوت میں کھانا کھانا مناسب/ جائز ہوگا یا وہ کھانا نہیں کھانا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: اگر کوئی انسان اپنی شادی میں ولیمہ نہ کرے اور دعوت عام اپنے نکاح سے ایک دن پہلے کردے جس کو ہمارے یہاں منڈھا کہتے ہیں اور وہ ہماری قرابت کا بھی ہو یا اس سے تعلقات بھی ہوں تو اس کی دعوت میں کھانا کھانا مناسب/ جائز ہوگا یا وہ کھانا نہیں کھانا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 559/559/M=5/1435-U ولیمہ کی دعوت مسنون ہے لیکن نکاح سے ایک دن پہلے منڈھا کرنا رسم ہے شریعت میں اس کی اصل نہیں، اس لیے منڈھے کی تقریب لائق ترک ہے، ایسی رسمی دعوت اور اس میں شرکت سے اجتناب چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند