• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607610

    عنوان:

    جس لڑکی سے منگنی ہوگئی اس پر شک کرنا؟

    سوال:

    سوال : میں ایک لڑکی سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں اور ہماری منگنی بھی ہو گئی ہے پر مجھے پتا نہیں دو ماہ سے کیا ہو گیا ہے میں اس پہ شک کرنے لگا ہوں مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا ایسا کیوں ہو رہا ہے ، مہربانی فرما کر آپ کچھ اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 520-367/H=04/1443

     شیطانی وساوس کے قبیل سے یہ شک معلوم ہوتا ہے جب کبھی دل میں ایسا وسوسہ وخیال آئے تو لا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم تین مرتبہ پڑھ کر سینہ پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند