• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46587

    عنوان: بیوی کو اپنے شوہر سے ہمبستری کے وقت تسلی نہ ہونا

    سوال: لڑکی کی شادی ٨ سال قبل ہوئی لڑکی کے پاس ایک بیٹی بھی ہے لیکن لڑکی کا شوہر ہمبستری کے وقت لڑکی کی تسللی کرنے مے کامیاب نہیں ہو پاتا شروع کے ڈیڈ یا دو سال تک کبھی کبھی ہوئی لیکن اب ڈاکٹر اور حکیم کی دوا لینے کے باوجود بھی مستقل طور پر ناکارہ ہے لڑکی اپنے شوہر سے بہت پریشان ہے لڑکی طلاق لینا چاہتی ہے لیکن لڑکا طلاق نہیں دیتا اس صورت مے لڑکی شریعت کے دائرے مے رہکر کیا کرے

    جواب نمبر: 46587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1162-903/B=9/1434 لڑکی کو چأہیے کہ یہ معاملہ کسی شرعی پنچایت میں پیش کرے وہ لوگ تحقیقات کے بعد ایک سال علاج کا موقعہ دیں گے، اگر علاج کے بعد وہ صحیح ہوگیا تو بیوی اسی شوہر کے پاس رہے گی اور اگر ناکارہ ہی رہا تو الحیلة الناجزہ کی روشنی میں جو فیصلہ شرعی پنچایت کے لوگ کریں اسی پر عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند