• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150286

    عنوان: زید اپنی چچیوں سے اور ان کی بچیوں سے جو جوان ہیں کیسے پردہ کر ے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں زید جس گھر میں رہتا ہے اس گھر میں اس کے ساتھ اس کے ۳ چچا رہتے ہیں اور ان کی بیویاں کا بھی مخلوط گھرانا ہے تو ایسی صورت میں زید اپنی چچیوں سے اور ان کی بچیوں سے جو جوان ہیں کیسے پردہ کر ے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ کا حل بتاکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائے نجیب احمد ثاقبی

    جواب نمبر: 150286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 106-1007/Sn=9/1438

    صورت مسئولہ میں زید اپنی چچیوں سے بلاضرورت بات نہ کرے، اسی طرح چچازاد بہنوں کے ساتھ بھی نہ بے محابا بات چیت کرے اور نہ ہنسی مذاق کرے اور کوشش یہ کرے کہ ان کے ساتھ کبھی تنہائی نہ ہو، جب آنگن وغیرہ سے گذرکر اپنے کمرے وغیرہ میں جانا ہو تو آواز لگادے تاکہ وہ پردہ کرلیں، الغرض اگر زید کوشش کرے گا نیز گھر میں اس حوالے سے بیداری پیدا کی جائے گی تو پردہ کوئی خاص مشکل نہیں ہے، اس کے ساتھ کوشش بھی کرے اور اللہ سے دعائیں بھی کرتا رہے کہ اللہ تعالیٰ الگ رہائش کا نظم کرادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند