معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 2838
میری عمر۲۲/ سال ہے ۔ میں جلد از جلد کسی نیک انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں مگر میرے ابو کہتے ہیں کہ میں پہلے اپنی تعلیم مکمل کرلوں اور پھر کوئی اچھی ملازمت تلاش کرکے اپنے لیے سامان جہیز اکٹھا کروں۔ میرے ابو ماشاء اللہ خوشحال ہیں اور پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ براہ کرم، میر ی رہنائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 2838
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 108/ ھ= 26/ تھ
تمہاری بات درست ہے اور ابو کا نظریہ قرآن وحدیث کی تعلیمات و ہدایات سے ہٹا ہوا ہے، حکمت و بصیرت سے اپنی بات ان کے سامنے پیش کرو یا کسی ایسے بااثر آدمی کے ذریعہ کہلواوٴ کہ وہ اس کی بات کو رد نہ کرسکیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند