• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603332

    عنوان:

    ایك بیوی اگر اپنے تمام حقوق معاف كردے‏، تو كیا پھر بھی برابری ضروری ہے؟

    سوال:

    دوسری شادی کا ارادہ ہے اور بیوی اپنے والدین کے گھر ہی رہے گی اور بیوی تمام حقوق خود معاف کر رہی ہے ، مگر شوہر اپنی بساط کے مطابق خرچہ دے رہا ہے ، دس ہزار روپے ماہوار اور ازدواجی حق ایک ماہ میں ایک بار کسی بھی طرح ادا کرلیا جائے ۔ لیکن پہلی بیوی کی طرح دوسری کو رکھنا ممکن نہیں ، تو کیا شوہر سے پھر بھی قیامت میں مواخذہ ہوگا ، جبکہ بیوی اپنے حق معاف کر رہی سارے ؟

    جواب نمبر: 603332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:589-466/sd=8/1442

     اگر دوسری بیوی اپنا حق خود معاف کردے، تو شوہر عند اللہ ماخوذ نہیں ہوگا؛ لیکن دوسری شادی سے پہلے اچھی طح غور و فکر کرلینا چاہیے، عموما اس میں آگے چل کر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور حقوق کی ادائے گی میں کوتاہی ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند