• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 54853

    عنوان: سات سال پہلے مہر پچاس ہزار طے ہوا اب كتنی رقم ادا كرنی ہوگی؟

    سوال: میری شادی کو سات سال ہونے والے ہیں، میں کچھ مجبوری کی وجہ سے بیوی کو مہر نہیں دے سکا ، اب دینا چاہتاہوں، مہر نکاح کے وقت 50,000 طے ہواتھا ، اب کیوں کہ سات سال ہوگئے ہیں تو 50,000 کی قیمت اتنی نہیں ہوگی جتنی پہلے تھی ، کیا میں رقم بڑھا کے دوں یا کس طرح ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 54853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1586-1318/B=11/1435-U پچاس ہزار جو مہر آپ کا طے ہوا وہی مہر اب بھی واجب ہوگا روپے کی قیمت نہیں گھٹتی بڑھتی بلکہ اشیاء کی قیمت گھٹتی بڑھتی ہے، آپ مہر پچاس ہزار ہی دیں گے۔ ان شاء اللہ پھر آپ عہدہ برآ ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند